• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

بیرونی اور اندرونی دشمنوں کو پہچان کر اُن کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانا ضروری: فاروق عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2022-03-19
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
بیرونی اور اندرونی دشمنوں کو پہچان کر اُن کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانا ضروری: فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر؍19مارچ:
کشمیری عوام کو منقسم کرنے کی سازشیں برابرجاری ہیں تاکہ ہماری حق کی آواز کو دبایا جاسکے، مرحوم شیرکشمیر شیخ محمد عبداللہ نے اپنی قید حیات میں اس بات کی پیش گوئی کی تھی کہ وہ بھی وقت ہوگا جب ریاست کی گلی گلی میں نئی جماعتیں اور گھر گھر لیڈر بنائے جائینگے جس کا مقصد ہماری آواز کو بے وزن کرنا ہوگا۔ ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ آج ہری نارہ سنگھ پورہ پٹن میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عوام کو وطن اور ضمیر فروش عناصر سے ہوشیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ان وطن اور ضمیر فروش افراد پر زر کثیر خرچ کیا جارہا ہے تاکہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کو مذہب، زبان اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف جموںوکشمیر کے لوگوںکو جمہوری حقوق سے محروم رکھا جارہاہے اور دوسری جانب ایک منصوبہ بند سازش کے تحت یہاں کی آبادی کو نان شبینہ کا محتاج بنایا جارہاہے۔ ایک عام آدمی کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور دو وقت کی روٹی کمانا بھی انتہائی مشکل ہوتا جارہاہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بے روزگار بیٹھیں ہیں اور عمر کی حدیں پار کررہے ہیں۔
بے روزگاری کی حدیہ ہے کہ ڈاکٹروں اور انجینئروں کی ایک بہت بڑی تعداد بے روزگار بیٹھی ہے، ایک وقت تھا جب حکومت ڈاکٹروں اور انجینئروں کی تلاش میں رہتی تھی لیکن آج حالات بالکل عین برعکس ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ موجودہ چیلنجوں کا سامنا کرنے اور ان میں سروخرو ہونے کیلئے ہمیں ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں باہری اور اندرونی دشمنوں کو پہچان کر اُن کے ناپاک منصوبوں اور کوششوں کو خاک میں ملانا ہوگا۔
اس موقعے پر پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر آغا سعید محمود نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی وہ واحد سیاسی عوامی نمائندہ جماعت ہے جوجموں وکشمیر کو موجودہ دلدل سے نکال سکتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم ہر حال میں نیشنل کانفرنس کی آبیاری کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ایک خوشحال اور فارغ البال ماحول میں زندگی بسر کرسکیں۔ اس موقعے پر انچارج کانسچونسی پٹن ریاض بیدار بھی موجود تھے۔ اس سے قبل ڈاکٹر فاروق نے پارٹی کے سرکردہ رکن الحاج جلال الدین وانی کے لواحقین کیساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ اس موقعے پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے گئے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کی عوامی اور پارٹی خدمات کو یاد کیا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر- لیہہ شاہراہ ریکارڈ وقت میں ٹریفک کے لئے کھول دی گئی

Next Post

موجودہ دور میں سچ بولنے اور لکھنے پر پابندی، میڈیا ونگ کا رول انتہائی اہم: عمر عبداللہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
موجودہ دور میں سچ بولنے اور لکھنے پر پابندی، میڈیا ونگ کا رول انتہائی اہم: عمر عبداللہ

موجودہ دور میں سچ بولنے اور لکھنے پر پابندی، میڈیا ونگ کا رول انتہائی اہم: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan