سری نگر،16 اپریل:
وادی کشمیر میں موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ مغربی ہواؤں کی ایک اور لہر جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں میں 19 اپریل کو داخل ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں وادی کشمیر میں 19 اپریل کی شام سے 20 اپریل کی سہ پہر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی پہلگام کو چھوڑ کے شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ درج ہونے لگا ہے۔
بتادیں کہ وادی میں گذشتہ شب کئی ہفتوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا تھا۔گرمائی دارحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
دریں اثنا وادی میں ہفتے کو صبح سے ہی سے ہی موسم خشک و خوشگوار رہا۔ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 21.3 بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کےمطابق 117.6 ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق 68 ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔ (یو این آئی)