سری نگر،16 اپریل :
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعے کی شام ایک غیر مقامی سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ گلمرگ میں جمعے کی شب ایک ہوٹل میں قیام پذیر ایک غیر مقامی سیاح نے سینے میں سخت درد ہونے کی شکایت کی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ سیاح کو ہوٹل سے پرائمری ہیلتھ سینٹر گلمرگ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت 65 سالہ بھارت بھائی پاریک ولد ایشور بھائی پاریک ساکن جام نگر گجرات کے بطور ہوئی ہے۔
یو این آئی