نئی دہلی، 16 اپریل :
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت غیر منظم شعبے میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے پابند عہد ہے۔
مسٹر مودی نے ہفتہ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملک کی ترقی میں غیر منظم شعبے کے کا مزدور بھائی-بہنوں کی شراکت بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہاکہ “ہمارے غیر منظم مزدور بھائیوں اور بہنوں کا کردار ملک کی ترقی میں بہت اہم ہے۔ ہماری حکومت ہمیشہ ایسے کروڑوں مزدوروں کی زندگیوں کو آسان بنانے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ ان اسکیموں سے جہاں ان کی سماجی تحفظ کو یقینی بنایا گيا ہے، وہیں وبائی امراض کے دوران بھی مدد کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے۔
ٹویٹ کے ساتھ وزیر اعظم نے غیر منظم شعبے کے لوگوں کے لیے چلائی جانے والی مختلف فلاحی اسکیموں اور لوگوں کو ہونے والے فوائد کے بارے میں بھی بتایا ہے۔(یو این آئی)