سری نگر،16 اپریل:
سرحدی ضلع کپوارہ کے مغل پورہ علاقے میں ہفتے کے روز ایک گیس سلینڈر پھٹ جانے سے کم سے کم چار افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے مغل پورہ علاقے میں ہفتے کے روز قریب ہونے ایک بجے غلام محی الدین وانی نام ایک شخص کے مکان کے کیچن میں گیس سلینڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت 18 سالہ طفیل احمد وانی ولد غلام محی الدین وانی،60 سالہ غلام محی الدین وانی ولد محمد سبحان وانی،55 سالہ نسیمہ بیگم زوجہ غلام رسول لون اور غلام حسن وانی ساکنان مغل پورہ کپوارہ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس، فائر ٹنڈرس اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ کر دھماکے سے لگنے والی آگ کو قابو میں کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ کو کیچن سے مزید پھیلنے سے روکا گیا جس کی وجہ سے مکان خاکستر ہونے سے بچ گیا۔ (یو این آئی)