سرینگر : محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموںو کشمیر کے میدانی و بالائی علاقوں میں جمعہ کی شام سے سنیچر کی شام تک وقفے وقفے سے شدید بارشیں ہوئی جس دوران سردی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ندی نالوں میں سطح آب میں اضافہ ہوا ہے ۔
اس دوران وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں سڑکیں پانی دے بھر گئیں تھی ۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے یہاںبتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں آج صبح 30.8بجے تک سری نگر میں 4.5 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 10.2 ملی میٹر، پہلگام میں 20.8 ملی میٹر، کپواڑہ میں 15.1 ملی میٹر، کوکرناگ میں 9.8 ملی میٹر، گلمرگ میں 8.6ملی میٹر، جموں میں 23ملی میٹر بارش ہوئی۔ ، بانہال 2.3 ملی میٹر، بٹوٹ 22.8ملی میٹر، کٹرا 4.6 ملی میٹر اور بھدرواہ 16.4 ملی میٹربارش ریکارڑ ہوئی ہے ۔
ادھر حکام نے بتایا کہ پیر کی گلی کے قریب سڑک پر برف کے جمع ہونے اور خراب موسم کے پیش نظر حکام نے ہفتہ کو مغل روڈ کو بند کرنے کا حکم دیا۔حکام نے بتایا کہ سڑک کی پھسلن کی حالت اور سڑک پر پتھراؤ کے امکان کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
محکمہ نے زیادہ تر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش/ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے، آسمانی بجلی/ڑالہ باری/تیز ہواؤں کے ساتھ 29 اپریل تک الگ تھلگ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 29سے30اپریل تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے ۔ ادھر سرینگر لہہ شاہراہ پر شدید بارشوں کے پیش نظرگاڑیوں کے آمد رفت کے کو بند کر دیا ہے اس دوران انتظامیہ نے بھی جموں کے خط چناب کے ڈوڈہ علاقے میں احتیاطی طور سنیچر کو تعلیمی اداروں کو بند رکھا ہے۔اس دوران وادی کے بیشتر علاقوں سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بعد دو پہر بارشوں کی شدت میں کمی آئی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں سلسلہ تم گیا ہے ۔عام طور پر محکمہ موسمیات نے30کے بعد موسم میں بہتری کے امکان کو ظاہر کیا ۔