سری نگر، 21اپریل:
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ بارہمولہ تصادم آرائی کے دوران مارا جانے والا لشکر کمانڈر یوسف کانٹرو ضلع بڈگام میں ایک ایس پی او اور اس کے بھائی کی حالیہ ہلاکت میں ملوث تھا۔
موصوف آئی جی پی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بارہمولہ انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر یوسف کانٹرو مارا گیا۔
انہوں نے کہا: ’وہ (یوسف کانٹرو) ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس کے ایک ایس پی او، اس کے بھائی، ایک فوجی جوان اور ایک شہری کی حالیہ ہلاکتوں سمیت کئی شہریوں اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ملوث تھا‘۔
انہوں ٹویٹ میں یوسف کانٹرو کی ہلاکت کو بہت بڑی کامیابی سے تعبیر کیا۔
بتادیں کہ بارہمولہ کے مالوا میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم میں مذکورہ لشکر کمانڈر ہلاکت کے علاوہ تین فوجی جوان اور ایک شہری زخمی ہوا ہے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ (یو این آئی)