جموں،29اپریل :
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوجی میجر سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز کرشنا گھاٹی سیکٹر فوجی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران زور دار دھماکہ ہوا جس وجہ سے میجر سمیت تین اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے اور اُنہیں علاج ومعالجہ کی کی خاطر اُدھم پور فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز کرشنا گھاٹی سیکٹر میں حادثاتی دھماکے کے نتیجے میں میجر سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے زخمیوں کی شناخت میجر گورو ناگ، نائب صوبیدار دلبیر اور حوالدار حکم کے بطور کی ۔(یو این آئی)