سرینگر،29اپریل:
صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعتہ الوداع کے سلسلے میں آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نماز جمعہ بھی ادا کی۔
ڈاکٹر فاروق نے اس موقعہ پر اللہ تبارک و تعالیٰ سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے طفیل جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، ریاست کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی اور فارغ البالی کے علاوہ ملکِ کشمیر کو موجودہ چیلنجوں میں سرخرو ہونے کے لئے دعا کی۔
انہوں نے وہاں لوگوں کے ساتھ بھی بات کی اور ایام متبرکہ کے دوران جموں وکشمیر کے عوام کی خوشحالی اور امن و سکون اور عافیت کی زندگی کیلئے خصوصی دعائوں کااہتمام کریں ۔