جموں،14 مئی :
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں نے ہفتے کی علی الصبح آر ایس پورہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر ایک مشتبہ ڈورون کی سرگرمی دیکھتے ہی اس کی طرف گولیاں چلائیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہفتے کی علی الصبح قریب چار بجکر 45 پر بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک مشتبہ ڈورن کے گھومنے کی آواز سنی۔
انہوں نے کہا کہ آواز سنتے ہی مستعد اہلکاروں نے اس کی طرف گولیاں چلائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے فوراً بعد پولیس کی مدد سے اس علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔(یو این آئی)