سرینگر21، مئی:
جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتہ کو تمام سرکاری عمارتوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم دیا۔یہ حکم دیا جاتا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل، فائر اینڈ ایمرجنسی سروس جموں اور کشمیر کے مرکزی علاقے میں تمام سرکاری عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ فوری طور پر کرے گا۔”
آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ “تمام متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اپنے محکموں کی تمام عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات کو روکنے کے لیے فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹس کی روشنی میں فوری اصلاحی کارروائی کریں گے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ ایک سال خاص کر سال رواں کے ابتدائی چار میں آگ کی وارداتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے جس کی واجہ لاکھوں روپے کی املاک راکھ میں تبدیلی ہوئی ہے جبکہ ہر روز کسی نہ کسی علاقے میں آگ کے واردات رونما ہوتے رہتے ہیں۔بشمولات کے این ایس