سری نگر،یکم جون:
جنوبی ضلع شوپیاں کے چڈرن کیگام علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے بدھ کی شام کو ایک شخص پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اْس کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام کو چڈرن کیگام شوپیاں میں مشتبہ جنگجووں نے فاروق احمد نامی شہری پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہو کر زمین پر گرپڑا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اْس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ شہری کی ٹانگ میں گولی پیوست ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔یو این آئی