جموں،8 جولائی:
وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصّوں کے ساتھ جوڑنے والی جموں سری نگر قومی شاہراہ جمعہ کو کئی مقامات پر بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی سے بند ہو گئی ہے۔ محکمہ ٹریفک کے حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جمعہ کو جموں سرینگر ہائی وے کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ٹریفک کے حکام نے کہا کہ بحالی کا کام شروع کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ چند گھنٹوں کے بعد ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا اگر اس وقت تک مزید لینڈ سلائیڈنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
