نئی دہلی ، 08 جولائی:
ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعہ کی صبح 8 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 18,815 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 15 ہزار 899 ہے جب کہ کورونا وائرس سے متاثر 38 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد چار کروڑ 29 لاکھ 37 ہزار 876 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح 98.51 فیصد تک بڑھ گئی۔ اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 22 ہزار 335 ہو گئی ہے۔ جبکہ روزانہ انفیکشن کی شرح 4.96 فیصد ہے۔آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 79 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 86 کروڑ 57 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
