نئی دہلی، 21 جولائی:
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی نو منتخب صدر دروپدی مرمو کو ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دی۔
جمعرات کو تین مرحلوں کی گنتی کے بعد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار مرمو کو صدارتی انتخابات میں فاتح قرار دیا گیا۔ وزیر اعظم مودی چانکیہ پوری میں ان کی رہائش گاہ پر گئے اور انہیں گلدستہ دے کر مبارکباد دی۔
اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا بھی موجود تھے۔ نڈا نے نو منتخب صدر کو گلدستہ دے کر مبارکباد دی۔