نئی دہلی، 26 جولائی:
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بری فوج کے سربراہجنرل منوج پانڈے، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے منگل کے روز کارگل وجے دیوس پر 1999 میں ہوئی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دہلی میں قومی جنگی یادگار پر پہنچ کر سب نے گلہائے عقیدت پیش کرکے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے کہا ہے کہ آپریشن وجے میں بھارتی فوج نے اپنے عزم اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ ہماری ترجیح سرحد میں داخل ہوچکے دراندازوں کو ہٹانا تھی۔ اس مشکل وقت میں ہمارے سپاہیوں نے ملک کی خدمت کے راستے پر چلتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ میں ہم وطنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ بھارتی فوج کا ہر سپاہی ملک کی سلامتی کے لیے وقف ہے اور کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 1999 میں ہندوستانی مسلح افواج نے کارگل پر قبضہ کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا تھا۔ اسے ‘آپریشن وجے’ کا نام دیا گیا۔
