نئی دہلی، 2اگست:
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے تمام شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈی پی کو تبدیل کریں ۔ جناب امت شاہ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو کا مشن منانے کی خاطر وزیر اعظم نریندر مودی جی کی ولولہ انگیز اپیل پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈی پی تبدیل کرکے اس پر ترنگا لگایا ہے۔
مسٹر امت شاہ نے کہا کہ میں سبھی پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ڈی پی کی تصویر کو بدل کر اس پر ترنگا لگائیں اور قومی پرچم کے تئیں اپنی محبت اور احترام کا اظہار کریں۔
