سری نگر،08اگست:
جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو نئی دہلی میں ملک کی خاتون صدر دروپدی مرموکیساتھ ملاقات کی اوراُنھیں صدرمملکت منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انہیں مبارکباد دی اور جموں و کشمیر اور دیگر موضوعات پر بھی بات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹنٹ گورنرنے صدر دروپدی مرمو کودفعہ370کی منسوخی کے بعدجموں وکشمیرمیں قیام امن اورتعمیروترقی کاایک نیا دورشروع کرنے کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔
منوج سنہا نے ملک کی خاتون صدر کوبتایاکہ اب جموں وکشمیر میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہے ،اوراس نئے ماحول میں جموں وکشمیر کی انتظامیہ مرکزی حکومت کے مکمل تعاون ،اشتراک اور مدد سے وہاں تعمیروترقی کے ایک دورکاآغاز کرچکی ہے ،جسکے نتیجے میں زمینی سطح پر اسکے مثبت اثرات دکھائے دے رہے ہیں ۔