• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جون ۲۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

راجیہ سبھا کے ارکان نے وینکیا کو کیا وداع، وزیراعظم نے کہا نوجوانوں کے رہنما ہیں وینکیا

Online Editor by Online Editor
2022-08-08
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
راجیہ سبھا کے ارکان نے وینکیا کو کیا وداع، وزیراعظم نے کہا نوجوانوں کے رہنما ہیں وینکیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی، 8 اگست:
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو کی فرض کے تئیں ایمانداری، لگن، محنت اورکام کے تئیں لگن ملک، سماج اور خاص طور پر نوجوانوں کے لیے باعث ترغیب ہے اور ان کا تجربے سے ملک کو آگےبھی فوائد حاصل ہوتے رہیں گے راجیہ سبھا کے چیئرمین کے طور پر مسٹر نائیڈو کی میعاد بدھ کو ختم ہونے سے پہلے، مسٹر مودی نے ایوان میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریر کرتے ہوئے کہا ’’یہ ایک بہت ہی جذباتی لمحہ ہے، ایوان میں آپ کی موجودگی سے کتنے تاریخی لمحات وابستہ ہیں۔ مسٹر نائیڈو کے ماضی میں کہے گئے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر آپ سیاست سے ریٹائر ہو جاتے ہیں تو بھی عوامی زندگی میں آپ کے طویل تجربے کا فائدہ ملک کو ملتا رہے گا۔
انہوں نے آزادی کے امرت کال کے 25 برس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک کی قیادت بھی نئے دور کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار جب ملک یوم آزادی منائے گا تو صدر، نائب صدر، لوک سبھا اسپیکر اور وزیر اعظم کے عہدوں پر ایسے لوگ بیٹھے ہوں گے جو آزادی کے بعد پیدا ہوئے تھے اور یہ سب بہت ہی عام گھروں سے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس چیز کا اپنا پیغام ہے اور یہ نئے دور کی علامت بھی ہے۔
نائب صدر جمہوریہ کے طور پر مسٹر نائیڈو کے دور کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ انہوں نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور رہنمائی میں قابل ذکر تعاون کیا ہے۔ مسٹر نائیڈو کا نوجوانوں سے خاص لگاؤ ہے اور ان کی 25 فیصد تقریریں نوجوانوں اور ان کی فلاح و بہبود اور ترقی پر مرکوز رہی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ مسٹڑ نائیڈو نے مختلف کرداروں میں ملک کے تئیں پوری لگن اور محنت کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی لگن اور طاقت کے بدولت مسٹر نائیڈو نے جنوبی ہندوستان میں بی جے پی کی مشعل کو آگے بڑھایا اور ایک دن پارٹی کے صدر کے عہدے پر فائز ہوئے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ مسٹڑ نائیڈو نے اراکین کو ایوان میں مادری زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی ترغیب دی اور ان کی قیادت میں راجیہ سبھا کی پروڈکٹی وٹی صلاحیت میں 70 فیصد اضافہ ہوا اور اراکین کی حاضری میں بھی اضافہ ہوا۔ مسٹر نائیڈو کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ راجیہ سبھا ان کی میراث پر عمل جاری رکھے گی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاکی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات

Next Post

پیپلز کانفرنس جموں وکشمیر کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے : نظام الدین بٹ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
پیپلز کانفرنس جموں وکشمیر کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے : نظام الدین بٹ

پیپلز کانفرنس جموں وکشمیر کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے : نظام الدین بٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan