سری نگر18، اگست:
بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموںو کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ 25ہزار ووٹران کو وٹر لسٹ میں درج کرنے سے محبوبہ مفتی اور فاروق عبد اللہ بھوکھلاہٹ کے شکار ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا 6ماہ کے اندر اندر وہ پاکستان کے زیر انتطام کشمیر کو بھی واپس لائیں گے ۔
مقامی نیوز ایجنسی کے این ایس کے مطابق ترال کے ڈاڈسرہ علاقے میں کچھ تعمیرات کو مکمل کرنے کے بعد عوام کے نام وقف کرنے کے بعد الطاف ٹھا کر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی پی کی سرپست اعلیٰ محبوبہ مفتی اور این سی صدر داکٹر فاروق عبد اللہ کو بھوکھلاہٹ آئی ہے کیوں کہ انہیں پتہ ہے جو نوجوان سال 2012اور2016میں کے تشدد کے دوران ووٹ کا حق ملے انہوں نے کہا اب یہ لوگ ان نوجوانوں کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتے ہیں ٹھاکر نے بتایا دونوں پارٹیوں کے کے دور اقتدار میں ایک ایک سو سے زیادہ نوجوان مارے گئے ہیں اور ایک بڑی تعدادکو پلٹ اور بلٹ سے زخمی کر کے ناتوان بنا دیا ہے ۔
انہوں نے بتایا سبز اور لا ل کے ترنگے کے لئے اب یہاں کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے بتایا نوجوانوں اب سب سمجھ آیا ہے ۔لوگوں نے ان کو مسترد کیا ہے اور قومی پرچم کو نوجوانوں نے اٹھا لیا ہے ۔
انہوں نے کہا محبوبہ مفتی مسئلہ مسئلہ کا راگ آلاپ رہی ہے ’’اور ہم جلد ہے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو بھی 6 ماہ میں واپس لیں گے اور اس کے بعد محبوبہ کے لئے بولنے کے لئے کچھ نہیں بچے گا۔وہ داڈسرہ ترال میں میڈیا کے ساتھ بار کر رہا تھا۔
