بارہمولہ/بارہمولہ پارلیمانی حلقہ سے دو اُمیدواروں نے آج یہاں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں عام لوک سبھا اِنتخابات۔2024 ء میں حصہ لینے کے لئے اَپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔
ہندواڑہ سے ایک آزاد اُمیدوار مدثر احمد تانترے نے ۱۔ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ مِنگا شیرپا کے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیا۔
اِسی طرح لنگیٹ سے آزاد اُمیدوار عبدالرشید شیخ نے بھی کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر۱۔بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے دفتر میں جمع کئے۔