سری نگر:22، اگست:
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جموں و کشمیر یونٹ نے پیر کے روز کہا کہ یو ٹی میں رائے دہندگان کی خصوصی سمری پر نظرثانی کے ذریعہ کوئی آبادیاتی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن آفیسر نے کوئی غلط بیان نہیں دیا اور انہوں نے جو بھی کہا وہ قانون کے مطابق تھا۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری، اشوک کول نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا،’’جموں و کشمیر میں دو، تین یا چار سال سے رہنے والے کسی بھی شخص کو یہاں ووٹ دینے کا حق ہے۔ اگر جموں و کشمیر کے سیاسی رہنما جموں و کشمیر کے باہر سے الیکشن لڑ سکتے ہیں تو یہاں رہنے والے یہاں ووٹ کیوں نہیں دے سکتے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن آفیسر نے کوئی غلط بیان نہیں دیا اور انہوں نے جو بھی کہا وہ قانون کے مطابق تھا۔انہوں نے کہا، ‘‘جس کو بھی یہاں جموں و کشمیر میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے گی، اسے اپنا نام آبائی جگہ کی ووٹر لسٹ سے ہٹانا ہوگا’’۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے پیچھے آبادیاتی تبدیلی کے کوئی مقاصد نہیں تھے۔