سرینگر، 22 اگست:
سرینگر کے بمنہ علاقہ کی نندریش کالونی اے میں سوموار دوپہر آگ لگنے کے واقعہ میں چار رہائشی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق سرینگر کے بمنہ علاقے میں غلام قادر شیخ، محمد مقبول بالا اور طارق احمد بالا، ناصر احمد فاروقی، عبدالاحد لون اور پروینہ اختر کے چار رہائشی مکانات کو آگ لگنے سے جزوی نقصان پہنچا۔
فائر بریگیڈ ذرائع کا کہنا تھا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔