جموں، 27 اگست:
۔فوج نے ہفتہ کے روز کشتواڑ کے ڈول علاقے سے ہنگری کے ایک ٹریکر کو بچایا جو اونچائی والے علاقے میں میں راستہ کھو گیا تھا۔یہ جگہ اُماسی لا کشتواڑ کو زنسکار سے جوڑتا ہے اور فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یہ ٹریکر لداخ میں کھو گیا تھا یا کشتواڑ کے علاقے میں کھو گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق فوج نے ایک ٹویٹ میں کہا، ڈول، کشتواڑ سے ہندوستانی فوج کی ٹیم نے 30 گھنٹے کے تلاشی آپریشن میں ہنگری کے ایک شہری کا سراغ لگایا اور اسے بچایا جو ٹریکنگ کے دوران ہمالیہ رینجز کے اُماسیلا پاس میں اپنا راستہ کھو گیا تھا۔اسے علاج کے لیے ہندوستانی فضائیہ نے ہوائی جہاز سے ادھم پور پہنچایا،جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔
