• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کسانوں کی شکایات کا ازالہ اَفسران کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیے:اَتل ڈولو

کسانوں کو توسیعی خدمات فراہم کریں۔ اَتل ڈولو کی اَفسران کو ہدایت

Online Editor by Online Editor
2022-09-06
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کسانوں کی شکایات کا ازالہ اَفسران کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیے:اَتل ڈولو
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،06ستمبر:
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شکایات کا اَزالہ اَفسران کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیے۔اُنہوں نے آج ا ے پی ڈی کے اَفسران کو جموںوکشمیر کے کسانوں کو مضبوط توسیعی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے یہ ہدایات کشمیر اور جموں صوبوں کے ضلع وار توسیعی منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے دو الگ الگ میٹنگوں کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔
دونوں صوبوں کی میٹنگوں میں سیکرٹری محکمہ زراعت، ڈائریکٹر جنرل پلاننگ ، ایگری کلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر جنرل ، کمانڈ ائیریا ڈیولپمنٹ ، کشمیر / جموں سمیت تمام ضلعی اَفسران ، ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اے پی اینڈ ایف ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ،ڈائریکٹر فائنانس اے پی اینڈ ایف ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر سری کلچر جے اینڈ کے ، ایم ڈی کیڈول ، ڈائریکٹر زراعت کشمیر / جموں کے ساتھ تمام ضلعی اَفسران نے شرکت کی۔اَتل ڈولو نے میٹنگوں کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی شکایات کا ازالہ اَفسران کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیے اور اِس سلسلے میں توسیعی کارکنان کو فعال طور پر اَپنا کردار اَدا کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے چیف ایگری کلچر اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ایکسٹینشن ورکرس فیلڈ میں سرگرم ہیں اور کسانوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کارکن کسانوں کے پاس جاکر ان سے باقاعدگی سے ملاقات کریں اور ان کی شکایات کا فوری حل فراہم کریں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوارنے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کھیتوں کا دورہ کر یں او رکسی بھی غیر سائنسی زراعت کے عمل کو دیکھیں اور کسانوں کو سائنسی اَنداز میں جدید تکنیکوں کو اَپنا نے کی ترغیب دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کو جدید زرعی طریقوں سے آگاہ کیا جائے جس سے زرعی پیداوار میں اِضافہ ہوتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کسانو ں میں دیرپا زرعی آپریشنز اور کاشت کاری کے طریقوں کو فروغ دیا جانا چاہیے جس سے ماحولیات ، جانوروں اور اِنسانوں پر مثبت اَثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اُنہو ں اَفسران کو کسانوں میں ٹیکنالوجی پھیلانے کی مزید ہدایت دی او رکہا کہ زرعی پیداوار میں بہتری ٹیکنالوجی کے اِستعمال پر منحصر ہے ۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تمام اَقدامات کسانوں کو تکنیکوں اور طریقوں کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کرنے اور کھادوں اور کیمیکلز کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اُٹھائے جائیں۔
اَتل ڈولو نے مزید کہا کہ کسان برادری کو مختلف سکیموں جیسے سی ایس ایس ، کیپکس ، پی ایم کسان ، حکومت کی طرف سے شروع کی گئی سینٹرل سیکٹر سکیموں سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔اُنہوں نے انہیں پی ایم کسان میں ان اہل کسانوں کو بھی شامل کرنے کی ہدایت دی جو پیچھے رہ گئے ہیں۔
اُنہوں نے سری کلچر سیکٹر کے کشمیر او رجموں صوبوں کے ضلع وار توسیعی منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جموںوکشمیر صوبوں کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس شعبے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کریں۔
اَتل ڈولو نے ڈائریکٹر زراعت کشمیر/جموں کو کسانوں تک معلومات پھیلانے اور غریبوں، پسماندہ، خواتین اور نوجوانوں تک پہنچنے کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اعلیٰ معیار کی ویڈیوز بنانے کی بھی ہدایت دی۔ ویڈیوز میں بیداری پیدا کرنا، فصلوں کی مختلف اقسام اور ٹیکنالوجیوں کو متعارف کرنا، کسان سے کسان تک توسیع، زرعی اِختراعات پر تربیت، تخلیقی صلاحیتوں کو متحرک کرنا ، دستاویزی اور نگرانی اور تشخیص کے ایک ٹول کے طور پر شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فون اِن پروگراموں کا اِنعقاد ہفتہ وار کیا جائے گا جہاں کسانوں کی شکایات اور اکثر پوچھے گئے سوالات کا ازالہ کیا جائے گا۔
اِس سے قبل ڈائریکٹر زراعت کشمیر/جموں نے ضلع وار توسیعی منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں اپنے متعلقہ صوبوںکی ایک پرزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے اے سی ایس کو کسانوں کے لئے منعقد کئے جانے والے تربیتی پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیارا ندی کے پانی کی تقسیم سمیت سات معاہدوں پر دستخط

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کا آئی یو ایس ٹی میں ’’ معاشرہ ، ثقافت اور سماجی تبدیلی : کشمیر اور اس سے آگے‘‘ کے موضوع پر سمینار سے خطاب

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر کا آئی یو ایس ٹی میں ’’ معاشرہ ، ثقافت اور سماجی تبدیلی : کشمیر اور اس سے آگے‘‘ کے موضوع پر سمینار سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر کا آئی یو ایس ٹی میں ’’ معاشرہ ، ثقافت اور سماجی تبدیلی : کشمیر اور اس سے آگے‘‘ کے موضوع پر سمینار سے خطاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan