نئی دہلی، 13 ستمبر:
ہندوستان کے نیشنل ہیلتھ اکائوٹ (این ایچ اے) کے تخمینے کے مطابق حکومت کاصحت کے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے 1.15 فیصد (2013-14) سے بڑھ کر 1.28 فیصد (2018-19) ہو گیا ہے۔ پیر کو جاری کردہ این ایچ اے رپورٹ برائے 2018-19 کے مطابق، ملک میں صحت کے کل اخراجات میں حکومت کے صحت کے اخراجات کا حصہ 28.6 فیصد (2013-14) سے بڑھ کر 40.6 فیصد (2018-19) ہو گیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق، سال 2018-19 کے لیے این ایچ اے کا تخمینہ صحت پر حکومتی اخراجات میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوامی صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ صحت پر سماجی تحفظ کے اخراجات کا حصہ بھی بڑھ گیا ہے، بشمول سوشل ہیلتھ انشورنس پروگرام، حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والی ہیلتھ انشورنس اسکیمیں، اور سرکاری ملازمین کو طبی معاوضہ۔ صحت کے کل اخراجات کے لحاظ سے اضافہ 2013-14 میں 6 فیصد سے بڑھ کر 2018-19 میں 9.6 فیصد ہو گیا ہے۔
