سری نگر14 ستمبر:
سرینگر کے نوگام علاقے میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ایک مسلح تصادم آرائی میں2مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں ۔اس دوران ترال میں ایک سی آر پی ایف بنکر پر نا معلوم ملی ٹینٹوں نے ہیتھ گولہ پھینکا ہے جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ہے تاہم اس واقعے میں کس نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر کے نوگام علاقے میں بدھ کی شان دیر گئے فوج کے50RRاور سری نگر پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا اورتلاشی آپریشن شروع کیا ہے پولیس نے بتایا اس دوران جب فورسز کی پارٹی مشتبہ مقام پر پہنچی تو یہاں ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جو ایک انکونٹر میں تبدیل ہوا ہے ۔
اس دوران پولیس نے پہلے ایک اور اس کے بعد دوسرے ملی ٹینٹ کی ہلاکت کے بارے میں تصدیق کی ہے ۔ کشمیر پولیس زون کے اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ملی ٹینٹوں کی شناخت اعجاز احمد نذر ساکن پلوامہ اور شاہد احمد عرف حمزہ کے طور کی ہے ۔ انہوں نے بتایا دونوں انصار غزوت الہند سے وابستہ تھے ۔پولیس نے مزید بتایا مارے گئے ملی ٹینٹ2ستمبر میں پلوامہ میں کام کر رہے ایک غیر ریاستی مزدور منیر الاسلام کی ہلاکت میں ملوث تھے۔
ادھر جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں بٹہ ناگ کے نذدیک پنڈت گھرانوں کی حفاظت پر مامور سی آر پی ایف کے ایک بنکر پر نا معلوم افراد نے بدھ کی شام ایک ہیتھ گولہ پھینکا ہے جو نشانہ چوک کرسڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں افر تفری کا ماحول پیدا ہواہے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔پولیس نے بتایا علاقے کو گھرے میں لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی گئی ہے ۔پولیس نے آفشل طور پر اس بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے.