سری نگر ،یکم/نومبر:
سری نگر پولیس نے تین ہابرڈ ملی ٹینٹوں کو آئی ای ڈی اور گرینیڈ سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ یو پی آئی کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یکم نومبر کو سیکورٹی فورسز نے ہرنمبل سری نگر میں ناکہ لگایا جس دوران دو ہابرڈ ملی ٹینٹ جن کی شناخت عامر مشتاق ڈار ولد مشتاق احمد ساکن اقبال آباد سوزیتھ بڈگام اور کابل رشید ولد عبدالرشید ڈار ساکن سائیکوپ محلہ ایچ ایم ٹی سری نگر کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے دو گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ گرفتا رشدگان کی نشاندہی پر اور ایک ہابرڈ جنگجو عاقب جمال بٹ ولد محمد جمال بٹ سوزیتھ بڈگام کو حراست میں لیا گیا اور ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران مذکورہ ملی ٹینٹ نے آئی اے ڈی کے بارے میں بتایا چنانچہ پولیس نے اُس کی نشاندہی پر رنگریٹھ سری نگر میں دس کلو آئی ای ڈی برآمد کی۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 69/2022کے تحت پولیس تھانہ چھانہ پورہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان لشکر طیبہ /ٹی آر ایف سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔
