بارہمولہ/06؍جون:
ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی بارہمولہ کے زیر انعقاد پروگرام کے دوران پرائمری ہیلتھ سینٹر ( پی ایچ سی ) شیری میں اِنٹنسیو ڈائریا کنٹرول فورٹ نائٹ ( آئی ڈی سی ایف ) مہم کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے خطاب کرتے ہوئے بچوں میں ڈائریا کی وجہ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اُنہوں نے احتیاطی تدابیر، اقدامات اور گھر پر او آر ایس کی تیاری اور ا سکے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شدت سے ڈائریا کنٹرول فورٹ نائٹ 2023ء کا حتمی مقصد بچپن میں اسہال کی وجہ سے بچوں کی اَموات کو صفرتک پہنچانا ہے ۔اُنہوں نے ایم آیم آر اور آئی ایم آر کو کم کرنے میں قابل ذِکر کردار حاصل کرنے کے لئے ان کے متحرک کردار کے لئے آشا اور اے ڈبلیو ڈبلیو کی سراہنا کی۔
ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے بچوں کی شرح اَموات کو کم کرنے کے لئے زبردست کوششوں کے باوجود ڈائریا سے متعلق بیماریاں پانچ برس سے کم عمر کے بچوں میں موت کی ایک بڑی وجہ بنی ہوئی ہے ۔اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہیلتھ کیئر کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔
اُنہوں نے مزید بیداری مہمات پر زور دیا تاکہ ڈائریا سے بچوں کی اَموات کی شرح کو کم سے کم سطح پر لایا جاسکے۔
اِس سے قبل بلاک میڈیکل آفیسر شیری ڈاکٹر نصیر نے ورنٹیشن پروگرام کے بارے میں کلیدی خطبہ دیا او رکہا کہ بچپن میں ڈائریا ہندوستان میں صفر سے 5پانچ برس کے بچوںکی بیماریوں میں سے ایک بیماری ہے اور زیادہ تر متاثر ین غریب سماجی و معاشی کنبوں کے بچے متاثر ہوتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی بارہمولہ 6؍جون سے 17؍ جون 2023ء تک آئی ڈی سی ایف کا اِنعقاد کر رہی ہے۔
دریں اثنا ، آئی ڈی سی ایف کے مشاہدے کے ایک حصے کے طور پر ضلع کے تمام میڈیکل بلاکوں میں اسی قسم کی سرگرمیاں منعقد کی گئی جن میں پروگرام کے دوران مختلف سرگرمیاں اَنجام دی گئیں اور اس میں سکولوں مین ہاتھ دھونے کا مظاہرہ ، آئوٹ ریچ ائیریاز اور او آر ایس اور زنک ٹیبلٹس کی تقسیم شامل تھی۔
بعد میں ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ایک میگا کیمپ ’’ وِلیج ہیلتھ سنیٹیشن اینڈ نیوٹریشن ڈے‘‘ کا بھی اِفتتاح کیا ۔ کیمپ کا اِنعقاد اسپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرا کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی بارہمولہ نے پیرامل فائونڈیشن کے اشتراک کیا تھا۔