سرینگر/جی ٹونٹی کانفرنس کے بعد اب سرینگر میں ریئل اسٹیٹ سمٹ کاانعقاد ہونے جارہاہے اور اس سیمٹ کے دوران سرمایہ کاری تجارت صنعتوں کاقیام میٹر وریل سروس شروع ہونے کے بارے میں تبادلہ خیال کیاجائیگا ۔
اس اعلیٰ سطحی کانفرنس کے دوران جموں وکشمیرمیں سرمایہ کاری کے بارے میں اعداد شمارسامنے لائے جائینگے ۔مرکزی حکومت کانفرنس کواہمیت کاحامل قرا ردے رہی ہے اور اسکے ساتھ جموںو کشمیرکامستقبل جوڑنے کی باتیں بھی کررہی ہے ۔
22-23.24مئی کو ایس کے آئی سی سی سرینگر میں جی ٹونٹی کانفرنس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیرہونے کے بعد اب ایک اوربڑی کانفرنس کاانعقادسرینگر میں ہونے جارہاہے اور اس کانفرنس کے دوران جموں وکشمیرکے حوالے سے کئی اہم فیصلے لئے جارہے ہیں۔ ریئلا سٹیٹ سمٹ میں ملکی غیرملکی سرمایہ دار تاجر شرکت کرینگے اوررواںبرس کے جولائی اگست میں کانفرنس کاانعقاد ہونے جارہاہے۔
ا س تین روزہ کانفرنس میں دبئی ،سعودی عرب،جاپان ،جرمنی ،فرانس اور دوسرے کئی ممالک کے مبصرین کوبھی مدعو کیاجارہاہے، جبکہ دس ممالک سے تعلق رکھنے والے سرمایہ دار بھی اس کانفرنس میں شمولیت اختیار کرینگے ۔ریئل اسٹیٹ کانفرنس کے دوران جموںو کشمیرمیں سرمایہ کاری کویقینی بنانے ریل اور میٹر وسروس شروع کرنے تجارت کو فروغ دینے جموںو کشمیرمیں بڑی کمپنیوں کاقیام عمل میں لانے گیس پائپ لائن بچھانے کے معاملات زیربحث لائے جائینگے ۔اور باور کیاجارہاہے کہ اس کانفرنس کے دوران جموں وکشمیرمیں مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا خاکہ
پیش کیاجائیگا ۔مرکزی سرکار کی جانب سے ا س بات کی تصدیق کی گئی کہ جی ٹونٹی کانفرنس کی کامیابی کے بعد سرینگر میں ریل سٹیٹ سمٹ کاانعقادہونے جارہاہے اور اس کانفرنس کے انعقاد سے جموں وکشمیر میں تجار ت سرمایہ کاری کوفروغ دینے کے معاملے پرجہاں تبادلہ خیال ہوگا وہی جموں کشمیرکے مستقبل کے بارے میں بھی بات چیت ہوگی تاکہ معاشی اور اقتصادی طور پرجموں کشمیرکومضبوط مستحکم کیاجاسکے ۔مرکزی سرکار کے مطابق کانفرنس کے انعقاد سے بیرونی سرمایہ کاری کوایک نئی جہت ملے گی اور آ نے والے دو برسوںکے دوران ایک درجن کے قریب مختلف ممالک کے سرمایہ کار جموںو کشمیرمیں سرمایہ کاری کرنے کے لئے آئے گے ۔
واضح رہے کہ 2021میں جموں صوبہ میں اسطرح کی کانفرنس عمل میں لائی گئی تھی اس کانفرنس کے دوران دبئی او رجموں وکشمیرکے مابین کئی معاہدوں پردستخط کئے تھے اور 19کروڑکی سرمایہ کاری کے بارے میں جموں وکشمیرانتظامیہ کودرخواستیں موصول ہوئی ہے ۔