• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

2014کی غلطیوں کو دہرایا گیا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

حقوق کی بحالی کیلئے منظم ،مستحکم اور متحدہ جدوجہد لازمی

Online Editor by Online Editor
2023-06-19
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تینوں خطوں کے عوام کو صف آراء ہونے کی ضرورت : ڈاکٹر فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر /19جون :
موجودہ چیلنجوں سے نجات کیلئے اتحاد و اتفاق واحد راستہ ہے کی بات کرتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جس طرح سے 2014میں بھاجپا کو یہاں کندھوں پر بٹھاکر لایا گیا اگر ہم نے اُسی غفلت اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔
حضرت بل میں ایک تقریب سے خطاب صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ میرے سمیت تمام نیشنل کانفرنس لیڈران نے لوگوں کو 2014میں ہاتھ جوڑ کر بھاجپا اور اُس کے عزائم سے باخبر کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری انتباہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سوال دائیں یا بائیں جانے کا نہیں بلکہ آج سوال یہ ہے کہ ہم اپنے تشخص، پہچان، انفرادیت اور نئی نسل کے مستقبل کو بچا سکتے ہیں کہ نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس اپنے مؤقف پر چٹان کی طرح قائم ہے اور ہماری جماعت جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی ،لوگوں کی خوشحالی اور فارغ البالی کیلئے کام کرتی رہے گی اور ہم جموں و کشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت اور دفعہ370 اور35اے کی مکمل بحالی چاہتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں بھی سخت چیلنجوں کا سامنا کیا ہے اور انشاء اللہ ہم اس بار بھی سرخ رو ہوکر اُبھریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اپنے حقوق کی حصولی کیلئے جدوجہد کرنی ہے اور ایک منظم ،مستحکم اور متحدہ جدوجہد کرنی ہے ، اسی صورت میں کامیابی کا راز مضمر ہے۔ صدرِ نیشنل کانفرنس نے کہا کہ جموںوکشمیر کے عوام اس وقت گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ یہاں کا نوجوان نسل انتہائی مایوسی اور بد دلی کے بھنور میں ہے۔
عوام اس وقت گوناگون مشکلات سے دوچار ہیں، ریاست پریشان کُن معاشی صورتحال سے گزر رہی ہے، سیاسی خلفشار اور انتشار بدستور جاری ہے، عوامی نمائندہ سرکار کی عدم موجودگی میں لوگ ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ۔ جموں وکشمیر میں بیرونی ریاست سے افسران کو لاکر یہاں لافیتہ شاہی کا نظام مسلط کیا گیا ہے، جو نہ صرف یہاں کے لوگوں کے مسائل و مشکلات کا ازالہ کرنے میں غیر سنجیدہ ہیں بلکہ یہاں کے آئینی اور جمہوری اداروں کو تہس نہس کررہے ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لیااعلیٰ سطحی میٹنگ میں امرناتھ یاترا2023 کی تیاریوں اورانتظامات کا جائزہ

Next Post

ایوشمان بھارت :گولڈن کارڈ کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post

ایوشمان بھارت :گولڈن کارڈ کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan