• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

سرینگر میونسپل کارپوریشن کا اقدام :شہر سے قربانی جانوروں کی تقریبا145ٹن وزنی کھالیں اور دیگر متروکہ مواد ٹھکانے لگایا گیا

عوامی سطح پر اس کارروائی پر پذیرائی ،کاروباری طبقوں نے چمڑا صنعت کے احیاء کی بات کی

Online Editor by Online Editor
2023-07-02
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سرینگر میونسپل کارپوریشن کا اقدام :شہر سے قربانی جانوروں کی تقریبا145ٹن وزنی کھالیں اور دیگر متروکہ مواد ٹھکانے لگایا گیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//عید الاضحی کے تین روز کے دوران سرینگر میونسپل کارپوریشن نے شہر کے مختلف علاقوں سے تقریبا 145ٹن قربانی جانوروں کی کھالیں اور دیگر مواد جمع کرکے اسے سائنٹفک طریقے سے ٹھکانے لگایا ہے جبکہ عام شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ایسی مزید خدمات کیلئے وہ ایس ایم سی کے متعلقہ دفاتر سے رجوع کرسکتے ہیں ۔
اس بار ایس ایم سی کی جانب سے شہر سرینگر میں اس طرح کے اقدامات پر ایک طرف جہاں عام لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے دوسری طرف کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ قربانی جانوروں کی جلداور دیگر مواد کو چمڑے کی صنعت سے وابستہ انجمنوں کے ساتھ مل کر کوئی لائحہ عمل نکالا جانا چاہئے تھاکیونکہ یہ عمل ایک منظم معاشی سرگرمی بھی بن سکتی ۔
ایس ایم سی کے سینیٹیشن شعبہ سے وابستہ ایک آفیسر نے بتایا کہ کارپوریشن کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اور دیگر مواد کو ازخود ٹھکانے لگائے جانے کے اقدامات پر عام شہریوں نے بھر پور تعاون دیا ہے ۔
اس طرح گذشتہ برس کے مقابلے اس بار قربانی جانوروں کی جلدوں اور دیگر متروکہ اشیاء سڑکوں اور گلی کوچوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایک مسئلہ نہیں بنا۔انہوں نے بتایا کہ عید کے ابتدائی دو دنوں مین صرف شہر سرینگر میں تقریبا136تن وزنی کھالیں اور دیگر مواد اور فضلات کو ٹھکانے لگایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ ایس ایم سی نے اس کام کیلئے 104خصوصی گاڑیاں کام پر لگائی تھیں جبکہ تمام افسران و عملے کو ڈیوٹیوں پر مامور رکھا گیا تھا تاکہ گذشتہ برس کی طرح قربانی جانوروں کی کھالوں کے حوالے سے ایک بد نظمی نہ پھیل جائے ۔آفیسر کے مطابق سنیچر کی صبح سے تقریبا,مزید 9ٹن کھالیںوغیرہ جمع کرکے ٹھکانے لگائی گئیں ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عید ایام کے دوران ایس ایم سی کی گاڑیوں نے گھر گھر جاکر کھالیں وغیرہ جمع کیں اور انہیں اچھن کے مقام پر پہنچا کر سائٹفک طریقے سے زمین میں دبایا گیا ہے ۔اس اقدام پر عوامی حلقے ایس ایم سی حکام کی سراہنا کررہے ہیں جن کے اس اقدام سے اس بار قربانی جانوروں کی کھالوں کا مسئلہ درپیش نہیں آیا ۔واضح رہے کہ گذشتہ برس عید الاضحی کے موقعے پر کھالوں کو جمع کرنے اور انکی ڈمپنگ کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں ایک پریشان کن صورت حال پیدا ہوگئی تھی ۔
کئی مقامات پر سڑکوں پر ہی کھالیں پھینکیں گئیں جبکہ ڈرینیج سسٹم کو بھی اس وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اس بار کوئی بھی مسئلہ درپیش نہیں آیا اور قربانی کا سارا عمل صفائی ستھرائی کے ساتھ انجام پایا ۔اس دوران کاروباری حلقے اگر چہ ایس ایم سی کی جانب سے کھالوں کو سائنٹفک طریقے سے ٹھکانے لگانے کو اطمینا ن بخش قرار دے رہے ہیں تاہم دوسری جانب کئی دیگر اشوز بھی سامنے لائے جارہے ہیں ۔کاروباریوں کا کہنا ہے کہ قربانی جانوروں کی کھالوں اور دیگر اجزاء کو کئی صنعتی پروڈکتس کیلئے استعمال میں لایا جاتا تھا ۔اس طرح سے یہ ایک معاشی وسماجی سرگرمی بھی بن جاتی تھی لیکن اب چمڑے کی صنعت کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور اسکے نتیجے میں جانوروں کی کھالوں کی قیمتیں بھی ختم ہوگئیں ۔کاروباری طبقے حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ چمڑے کی صنعت کے احیاء کیلئے اقدامات کریں ۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر: بٹہ مالو میں ملی ٹینٹ معاون گرفتار، چار آئی ای ڈیز برآمد : پولیس

Next Post

ایندھن کی بڑھتی مانگ کے تناظر میں جموں وکشمیر اور لداخ میں 677نئے پیٹرول پمپ قائم ہونگے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
137 دن بعد پٹرول ڈیزل ہوا مہنگا

ایندھن کی بڑھتی مانگ کے تناظر میں جموں وکشمیر اور لداخ میں 677نئے پیٹرول پمپ قائم ہونگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan