کپوارہ، 25 جولائی :
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں سادھنہ ٹاپ پر پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں 28 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں سادھنہ ٹاپ پر مریان علاقے کے نزدیک ایک ٹا ٹا موبائل زیر نمبر JK02A – 0113 سڑک سے لڑک کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت 28 سالہ غفور احمد ولد محمد ادریس ساکن نوگابرہ کرناہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔