سرینگر /30جولائی:
سال 2004سے سال 2014تک یو پی اے کے دور حکومت میں پاکستانی عسکریت پسند ہندوستان میں بم دھماکے کرتے تھے، لیکن بی جے پی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرجیکل اسٹرائیک کے ساتھ مناسب جواب دیاگیا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی حکومت جو 70 سال تک اقتدار میں رہی، اس نے ملک کے غریب لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔
شاہ نے مزید کہا کہ کانگریس نے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 کو 70 سال تک ’’اپنے بچے کی طرح‘‘پالا تھا لیکن ہماری حکومت نے ایک چٹکی میں اس کو ختم کر دیا ۔ سی این آئی کے مطابق مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں بی جے پی کارکنوں کے ’وجے سنکلپ سمیلن‘سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی غریبوں کے لیے کیے گئے فلاحی کاموں کی وجہ سے ملک بھر میں ’’غریبوں کے مسیحا‘‘کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
اس سال کے آخر میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے مہم چلاتے ہوے انہوں نے بی جے پی کارکنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مدھیہ پردیش سے تمام 29 لوک سبھا سیٹوں پر پارٹی کی جیت کو یقینی بنائیں تاکہ نریندر مودی کو دوبارہ ہندوستان کا وزیر اعظم بنایا جاسکے۔امیت شاہ نے خطاب میں یہ بھی یقین ظاہر کیا کہ اس سال نومبر میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی مدھیہ پردیش میں اقتدار برقرار رکھے گی۔
انہوں نے کہا ’’ وزیر اعظم نریندر مودی غریبوں کیلئے کیے گئے فلاحی کاموں کی وجہ سے ان کے مسیحا کے طور پر جانے جاتے ہیں‘‘ ۔انہوں نے مزید کہا کہ 70 سال تک ملک پر حکومت کرنے والی کانگریس حکومت نے غریبوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔جموں کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس نے دفعہ 370 جس نے جموں کشمیر کو خصوصی پوزیشن دی تھی کو 70 سال تک ’’اپنے بچے کی طرح‘‘پالا ہے۔لیکن مودی حکومت نے اس کو ایک جھٹکے میں ختم کرکے جموں کشمیر کا ملن بھی مکمل طو رپر بھارت کے ساتھ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ سال 2004سے لیکر 2014تک یو پی اے کے دور حکومت میں، پاکستانی دہشت گرد ہندوستان میں بم دھماکے کرتے تھے، لیکن بی جے پی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرجیکل اسٹرائیک کے ساتھ مناسب جواب دیا۔شاہ نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی نے 130 کروڑ لوگوں کو ویکسین پیش کرکے ہندوستان کو کووڈ وبائی بیماری سے بچایا۔
