سری نگر، 31 جولائی :
سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے کمشنر اطہر عامر خان کا کہنا ہے کہ لال چوک میں گھنٹہ گھر کے گرد وپیش سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری کام اگلے دس دنوں کے اندر مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کام زوروں سے جاری ہیں۔
موصوف کمشنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کام زوروں سے جاری ہیں اور لالچوک میں یہ کام آخری مرحلے میں ہے جو اگلے کچھ دنوں میں مکمل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ رزیڈنسی روڈ اور لالچوک علاقے میں ڈرینیج کا ہمیشہ ایک مسئلہ رہا ہے جس کو کافی حد تک ٹھیک کیا گیا ہے۔اطہر عامر نے کہا کہ لالچوک میں گھنٹہ گھر کے گرد پیش جاری کام اگلے دس دنوں کے اندر مکمل کیا جائے گا۔
