جموں: سری نگر جموں قومی شاہراہ پر مروگ رام بن کے مقام پر ٹرک سے اچانک آگ نمودار ہوئی تاہم ڈرائیورمعجزاتی طورپر بچ نکلنے میں کامیاب ہوا۔
اطلاعات کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر بدھ کے روز مروگ رام بن کے نزدیک ٹرک سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے بعد ازاں آگ پر قابو پایا۔ معلوم ہوا ہے کہ آتشزدگی کی اس واقعے میں سیمنٹ سے بھرا ایک ٹرک مکمل طورپر تباہ ہو گیا۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔