• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کوکر ناگ کا دورہ کیا اور فِش فارمنگ پروجیکٹ کا معائینہ کیا

نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پید ا کرنے کی خاطر فِش فارمنگ میں جدید ٹیکنالوجی اَپنانے کیلئے اَفسران پرزور

Online Editor by Online Editor
2023-09-10
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کوکر ناگ کا دورہ کیا اور فِش فارمنگ پروجیکٹ کا معائینہ کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

اننت ناگ/لیفٹیننٹ گورنر نے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں فِش فارمنگ پروجیکٹ کو کر ناگ کا دورہ کیا اور اِس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر کے ہمراہ ڈائریکٹر فشریز جے اینڈ کے محمد فاروق ڈار ، چیف پروجیکٹ آفیسر غلام محی الدین وانی اور محکمہ کے دیگر اَفسران بھی تھے۔
مشیر موصوف نے دورے کے دوران فارم کے مختلف ڈویژنوں کا معائینہ کیا اور فارم میں ٹرائوٹ کے بیج، فیڈ اور بروڈسٹاک کا جائزہ لیا۔
اُنہوں نے اِس موقعہ پر اَفسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ماہی پروری شعبے میں نوجوانوں کے لئے ماہی پالن میں جدید ٹیکنالوجی کے اقدام سے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے نقصانات کو کم کرنے کے لئے پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ پر بھی زور دیا۔
مشیر موصوف نے کہا کہ فِش فارمنگ حکومت کی معاشی نمو کو تیز کرنے اور جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اَقدامات کا ایک اہم جز ہے ۔ اُنہوں نے پروجیکٹ کے اِنتظام کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ مچھلی فارمنگ کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں کو تلاش کریں جو پیداوار اور منافع میں اِضافہ کرسکیں۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے دیر پا اور ماحولیاتی طورپر ذمہ دار ماہی پروری کے طریقوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کر نے کے لئے مچھلی کی پیداوار میں اِضافہ کرتے ہوئے خطے کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر فشریز نے مشیر موصوف کو جانکاری دی کہ یہ منصوبہ ایشیا کا سب سے بڑا ٹرائوٹ فارم ہے ۔اُنہوں نے مشیر کو فارم کے مختلف آپریشنز اور کام کے بارے میں آگاہ کیا۔
ڈائریکٹر فشریز نے بتایا کہ ٹرائوٹ کے بیجوں کی پیداوار 36فیصد بڑھ کر 14.05 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ برس کے دوران 10.32لاکھ کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ اُنہوں نے مشیر کو بتایا کہ معیاری ٹرائوٹ بیج جموں و کشمیر یوٹی میں سرکاری اور نجی شعبے کے اِکائیوں او ردیگر ریاستوں جیسے سکم ، تامل ناڈو ، ہماچل پردیش اور لداخ کو بھی فراہم کیا جارہا ہے۔
اُنہوں نے مشیر موصوف کو ایچ اے ڈی پی کی عمل آوری کے بارے میں بھی بتایا جس کا مقصد مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ2026-27ء تک یوٹی کی مچھلی پیداوار کو دوگنا کرنا ہے۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر کو یہ بھی جانکاری دی گئی کہ ہیچری یونٹوں کو دو ، تین درجے کے نظام میں اَپ گریڈ کرنے ، ریس ویز کو مضبوط بنانے اور 2.50 کروڑ کی لاگت سے ایک نئی ٹرائوٹ فیڈ مل کی تعمیر سے کوکر ناگ پروجیکٹ کی اَپ گریڈیشن اور جدید کاری کا کام شرو ع کیا گیا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے آئی آئی ٹی جمو ں میں ایس ایس اے پی ۔واٹرپر ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے صوبائی سطح ہاکی ٹورنامنٹ کی اِفتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے صوبائی سطح ہاکی ٹورنامنٹ کی اِفتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے صوبائی سطح ہاکی ٹورنامنٹ کی اِفتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan