• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, اکتوبر ۴, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

اسرائیلی وفد کا سعودی عرب کا پہلا اعلانیہ دورہ

Online Editor by Online Editor
2023-09-12
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
اسرائیلی وفد کا سعودی عرب کا پہلا اعلانیہ دورہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
اسرائیل کا 5 رکنی وفد پہلی اعلانیہ دورے پر پہنچا جہاں دارالحکومت ریاض میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے اجلاس میں شرکت کی، جس سے باقاعدہ تعلقات قائم ہونے کا تاثر ابھر گیا ہے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یونیسکو کے تاریخی ورثے اور تاریخی مقامات سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لیے 5 رکنی وفد اتوار کو سعودی عرب پہنچ گیا تھا۔انہوں نے دورے کی حساسیت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ ہم یہاں بہت خوش ہیں، یہ ایک اچھا پہلا قدم ہے۔
اسرائیلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم یونیسکو اور سعودی حکام کے شکرگزار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وفد دبئی کے راستے اتوار کو سعودی عرب پہنچا تھا کیونکہ اسرائیل سے سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازوں کا انتظام نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وفد کو اقوام متحدہ کے تعلیم، سائنس اور ثقافتی ادارے یونیسکو کے ذریعے سعودی عرب کا ویزہ ملا تھا۔وفد میں ایک سیکیورٹی عہدیدار بھی شامل تھا اور وفد نے پیر کو ریاض میں یونیسکو کے اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس کے دوران ان کی ڈیسک پر اسرائیل کا نام لکھا ہوا تھا۔
دورے کے حوالے سے اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ دورے بہت اچھا رہا اور وہ ہمارے ساتھ بہت اچھا برتاؤ کر رہے ہیں۔اجلاس میں سعودی عرب کے عہدیداروں کو اسرائیل کے نشانات بھی توجہ کے حامل رہے جہاں 50 سے زائد مقامات مقابلے میں شامل ہیں جو دنیا میں تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔
اجلاس کے دوران کام کرنے والے ایک نوجوان سعودی رضاکار سے اسرائیلی وفد کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ خدا کی طاقت ہے، مسئلہ ہم سے بڑا ہے اور ہم اس پر اعتراض نہیں کرسکتے ہیں۔
’رکاوٹیں برقرار ہیں‘
یونیسکو کے ایک سفارت کا نے کہا کہ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل اودرے ایزولے نے ریاض میں اسرائیل کی شرکت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یونیسکو کے عہدیدار نے کہا کہ یونیسکو کے مرکز میں اودرے ایزولے کی جانب سے خطے کی تمام ریاستوں کے درمیان شرائط پر مذاکرات کے لیے ہونے والی کئی برسوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔اسرائیلی وفد کا دورہ بظاہر سیاسی اہمیت کا حامل نہیں ہے تاہم یہ دورے ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات قائم ہونے کا تاثر پایا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک فلسطینی وفد نے بھی گزشتہ ہفتے ریاض کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بات چیت کرنا تھا۔دوطرفہ تعلقات کے ماہر اور تجزیہ عزیز الغاشیا نے کہا کہ درحقیقت یہ دورہ یونیسکو نے ترتیب دیا تھا لیکن سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے رکاوٹیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دورہ ہوسکتا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پوری دنیا کے لیے دروازے کھولنے کا نتیجہ ہو، جس میں اسرائیل بھی شامل ہوگا اور نہ ہی سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا نتیجہ ہے۔سعودی عرب کے عہدیدار کا ماننا تھا کہ وہ کسی کو نہیں روک سکتے اگر کوئی مملکت کو ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت دنیا کے کاروبار اور سیاحت کا مرکز بنانا چاہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اس کو پہلے دورے کے طور پر تعبیر کریں گے جبکہ یہ حقیقت میں یونیسکو کا انتظام تھا اور یہ ان کی سفارتی صلاحیتیں یا سفارتی فتوحات کا مظہر نہیں تھا۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے اسرائیلی وفد کے دورے کا موازنہ رواں سیزن میں اسرائیلی ای اسپورٹس کھلاڑیوں کی گیمرز 8 فیسٹول سے کیا، جن کو ٹورنامنٹ کے عالمی منتظمین کی جانب سے تھرڈ پارٹی رابطے سے سعودی عرب آئے تھے۔

 

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

حضرت شیخ حمزہ مخدومیؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

Next Post

دنیا کی رفتار کے ساتھ آگے بڑھنے کیلئے بھارت کو آر اینڈ ڈی میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ۔ راجناتھ سنگھ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے خلاف 10 اکتوبر کو پرامن احتجاج، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے خلاف 10 اکتوبر کو پرامن احتجاج، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2023-10-03
آرمی کی 15 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ماؤنٹ ہرمکھ کو 16,870 فٹ پر سر کیا

آرمی کی 15 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ماؤنٹ ہرمکھ کو 16,870 فٹ پر سر کیا

2023-10-03
سی آر پی ایف الفا نے سری نگر میں خصوصی سوچھتا مہم کا اہتمام کیا

سی آر پی ایف الفا نے سری نگر میں خصوصی سوچھتا مہم کا اہتمام کیا

2023-10-03
لیفٹیننٹ گورنر نے دیوکی آریہ پُتری پاٹھ شالہ سرینگر کے یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے دیوکی آریہ پُتری پاٹھ شالہ سرینگر کے یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی

2023-10-03
وادی کشمیر میں ملٹنسی قریب قریب ختم ہوچکی ہے ,سرینگر جیسا پُرامن ماحول اور کہیں نہیں ہے // سی آر پی ایف انسپکٹر جنرل

وادی کشمیر میں ملٹنسی قریب قریب ختم ہوچکی ہے ,سرینگر جیسا پُرامن ماحول اور کہیں نہیں ہے // سی آر پی ایف انسپکٹر جنرل

2023-10-03
ناری شکتی کو با اختیار بنانا جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے: منوج سنہا

ناری شکتی کو با اختیار بنانا جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے: منوج سنہا

2023-10-03
پلوامہ کے مرن گاؤں میں رہائشی مکان خاکستر

بڈگام کے چرار شریف علاقے میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

2023-10-03
ٹیٹو گراؤنڈ اراضی کے بدلے 158 کنال اراضی وزارت دفاع کو منتقل

ٹیٹو گراؤنڈ اراضی کے بدلے 158 کنال اراضی وزارت دفاع کو منتقل

2023-10-03
Next Post
دنیا کی رفتار کے ساتھ آگے بڑھنے کیلئے بھارت کو آر اینڈ ڈی میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ۔ راجناتھ سنگھ

دنیا کی رفتار کے ساتھ آگے بڑھنے کیلئے بھارت کو آر اینڈ ڈی میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ۔ راجناتھ سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan