• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

تمام نظربندوں کی رہائی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے: سید محمد الطاف بخاری

سیبوں اور اخروٹ کی امریکی درآمدات پر ٹیکس کی چھوٹ کے پیش نظر گھریلو کاشتکاروں کو رعایات دینے کی مرکزی سرکار سے اپیل

Online Editor by Online Editor
2023-09-12
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں وکشمیر میں لوگوں کا مزاج بی جے پی کے خلاف ہے: سید محمد الطاف بخاری
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ وہ مذہبی رہنماوں سمیت تمام نظربندوں کی رہائی کےلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اُنہوں نے کہ اس مسئلے پر وہ ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے بھی بات کرچکے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں  سید محمد الطاف بخاری نے وادی  کے  ممتاز مذہبی علماء بشمول مولانا مشتاق احمد ویری اور مولانا عبدالرشید داؤدی کی رہائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اِن سمیت تمام مذہبی رہنماوں اور دیگر لوگوں کی رہائی کےلئے طویل عرصہ سے کوششیں کررہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ’’میں ایک طویل عرصے سے تمام نظربندوں کی رہائی کے لیے کوشش کر رہا ہوں، اور میں نے یہ مسئلہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے ساتھ بھی اٹھایا ہے۔ میرا پختہ یقین ہے کہ ان قیدیوں کو اپنی معمول کی زندگی دوبارہ شروع کرنے کا موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔ ‘‘

انہوں نے کہا کہ مذہبی رہنماوں کو رہا کیا جانا چاہیے تاکہ وہ سماجی برائیوں بشمول منشیات کی وبا کے پھیلاو کی روکتھام میں اپنا مذہبی فریضہ انجام دے سکیں۔

امریکہ کی جانب سے سیب اور اخروٹ پر اضافی ڈیوٹی کے خاتمے پر سید محمد الطاف بخاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی مصنوعات پر ٹیکسوں کے خاتمے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے گھریلو کاشتکاروں کو مراعات فراہم کرے۔

انہوں نے کہا، ’’مرکزی حکومت کو امریکی سیب اور اخروٹ پر ڈیوٹی میں کمی کا اعلان کرنے سے پہلے گھریلو کاشتکاروں کے ساتھ مشاورت کرنی چاہیے تھی۔ بہر حال، اب جب کہ حکومت نے  فیصلہ کر لیا ہے، یہ ضروری ہے کہ وہ گھریلو کاشتکاروں کو خاطر خواہ مراعات دے ۔‘‘

اس ضمن میں انہوں نے مزید کہا، ’’امریکی سیب اور اخروٹ پر ٹیکس میں 20 فیصد کمی کے نفاذ کی صورت میں، یہ ضروری ہے کہ حکومت گھریلو کاشتکاروں کو مساوی مراعات فراہم کرے تاکہ وہ بازاروں میں  درآمد شدہ پھلوں کے مقابلے میں بغیر کسی نقصان کے مناسب قیمتوں پر اپنا مال فروخت کرسکیں۔‘‘

اپنی پارٹی کے صدر نے بانہال کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آنے والے اس المناک حادثے میں چار انسانی زندگیوں کے اتلاف پر  اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ہائی وے کے قریب پہاڑیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا شاخسانہ ہے کیونکہ ہائے پر پہاڑی سے بڑے پتھر لڑھک جانے بعد ایک بھاری پتھر شاہراہ پر ایک ٹرک سے ٹکرا گیا اور اسے گہری کھائی میں دھکیل دیا۔

انہوں نے اس ضمن میں کہا، ’’جو لوگ ماحولیات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں اور مالی فوائد کےلئے حساس پہاڑیوں کی کھدائی وغیر کرتے ہیں، اُن کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ اس حادثے کے سی بی آئی کی جانچ ہونی چاہیے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ پتھر قریبی پہاڑ سے کیسے نیچے گرے۔ پہاڑی سے مٹی اور پتھر وغیر  ہٹانے کی اجازت دینے کے ذمہ دار افسران اور متعلقہ ٹھیکیداروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جانی چاہیے۔‘‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں وکشمیر پولیس سروسز اَفسران کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

منشیات فروشوں کو ممنوعہ ادویات سپلائی کرنے والادہلی کا سپلائر سری نگر میں گرفتار

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
منشیات فروشوں کو ممنوعہ ادویات سپلائی کرنے والادہلی کا سپلائر سری نگر میں گرفتار

منشیات فروشوں کو ممنوعہ ادویات سپلائی کرنے والادہلی کا سپلائر سری نگر میں گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan