سری نگر:سری نگر پولیس نے منگل کو دہلی کے ایک رہائشی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو سری نگر میں منشیات فروشوں کو ممنوعہ ادویات فراہم کر رہا تھا۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگر پولیس نے Xپرایک پیغام میں بتایا کہ مرکزی ملزم کی شناخت محمد عاصم ولدمحمدتوصیف کے طور پر ہوئی ہے جو دریا گنج چاوڑی بازار دہلی کا رہائشی ہے جوسری نگرمیںمنشیات فروشوں کو ممنوعہ ادویات سپلائی کرتا تھا۔ملزم پولیس اسٹیشن ایم آر گنج میں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس (NDPS) ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں مطلوب تھا۔
پولیس نے مزید کہاکہ ملزم محمدعاصم سری نگر میں منشیات فروشوں کو ممنوعہ سپاسمو،پروکسیون پلس کا اہم سپلائر ہے۔پولیس نے مزید بتایاکہ کیس کی تفتیش کے دوران ایف آئی آر نمبر 25/2023تحت 8/22،27(A)این ڈی پی ایس ایکٹ کی روشنی میں کیس پولیس تھانہ ایم آرگنج سری نگرمیں درج کیاگیاہے ۔