ممبئی:کانگریس کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اشوک چوان منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔مہاراشٹر میں کانگریس کو مسلسل دھچکا لگا ہے۔ اس سے پہلے دو بزرگ لیڈر بابا صدیقی اور ملند دیورا کانگریس چھوڑ چکے ہیں۔خیال رہے مسٹر چوان نے کل کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔سابق وزیر اعلیٰ کا آج یہاں ایک سادہ تقریب میں بی جے پی میں خیرمقدم کیا گیا۔ اس دوران نائب وزیر اعلیٰ دیوندر فرنویس، ممبئی بی جے پی کے سربراہ آشیش شیلر اور پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے۔
مسٹر چوہان نے نامہ نگاروں کو بتایا "میں آج بی جے پی میں شامل ہوا۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیوندر فرنویس اور دیگر کا شکر گزار ہوں۔
"اس موقع پر مسٹر فرنویس نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ مہاراشٹر کے ایک سینئر لیڈر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ چوان ایم ایل اے، لوک سبھا ایم پی اور ریاست کے دو بار چیف منسٹر رہ چکے ہیں۔اس بات کا امکان ہے کہ مسٹر چوان کو مہاراشٹر میں راجیہ سبھا کے آئندہ دو سالہ انتخابات کے لئے بی جے پی امیدوار کے طور پر نامزد کیا جا سکتا ہے۔