ابو ظہبی:وزیر اعظم نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زائدالنہیان نے دو طرفہ میٹنگ کی، اور ان کی موجودگی میں منگل کو یہاں کئی مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) کا تبادلہ کیا گیا۔ پیایم مودی نے یو اے ای کے صدر کے ساتھ ملاقات میںکہا کہ بھائی، سب سے پہلے، میں آپ کے پرتپاک استقبال کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
پچھلے سات مہینوں میں ہم پانچ بار ملے ہیں، جو کہ بہت کم ہے۔ مجھے سات بار یہاں آنے کا موقع بھی ملا ہے۔جس طرح سے ہم نے ہر شعبے میں ترقی کی ہے، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہر شعبے میں مشترکہ شراکت داری ہے۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور خارجہ سکریٹری ونے کواترا میٹنگ میں موجود ہندوستانی وفد میں شامل تھے۔ اس سے پہلے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر پی ایم مودی کا یو اے ای کے صدر النہیان نے استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے سے گلے ملے۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ بوظہبی ہوائی اڈے پر میرا استقبال کرنے کے لیے وقت نکالنے کے لیے میرے بھائی محمد بن زائید کا بے حد مشکور ہوں۔ میں ایک نتیجہ خیز دورے کا منتظر ہوں جو ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرے گا۔ پی ایم مودی کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔اپنی روانگی سے پہلے، وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا کہ وہ اپنے "بھائی” متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کے منتظر ہیں جن کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پی ایم مودی کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ مصروفیات اور ابوظہبی میں بی اے پی ایس ہندو مندر کا افتتاح ہوگا۔
