سرینگر/18اپریل:
کشمیر پولیس نے سرینگر میں ایک ایسی خاتون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے لوگوں کو اے ٹی ایم میں مدد کرنے کے بہانے لوٹنے والی ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے قبضے سے تین درجن کے قریب اے ٹی ایم کارڈ ، ہزاروں روپے نقدی اور سونے کے زیورات برآمد کرلئے گئے ہیں۔ پولیس نے اس ضمن میں بتایا کہ خاتون اے ٹی ایم کے باہر رہ کر سادہ لوح لوگوں کا خاص کر عمر رسیدہ افراد کو اے ٹی ایم میں پیسے نکلانے میں مدد کرنے کے بہانے چونا لگاتی تھیں ۔
پولیس نے گرفتار شدہ خاتون کے قبضے سے 30اے ٹی ایم کارڈ، 39ہزار 130روپے نقدی اور کچھ سونے کے زیورات برآمد کئے ہیں ۔ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت خاتون کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کیس درج کرلیا ہے ۔