نئی دلی: ہندوستان کا مرکزی بینک یعنی آر بی آئیحکومت ہندکو 2.1 ٹریلین روپے کے ڈیویڈنڈ ادا کرے گا، جو کہ بجٹ کے دگنے سے بھی زیادہ ہے۔ انتخابات کے بعد نئی انتظامیہ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے مالیاتی محصولات میں اضافہ ہوگا۔مرکزی بینک نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ اس منتقلی کی منظوری بدھ کو ریزرو بینک آف انڈیا کے بورڈ نے ممبئی میں ایک میٹنگ میں دی تھی۔
حکومت نے آر بی آئی اور ریاست کے زیر کنٹرول بینکوں سے منافع میں 1.02 ٹریلین روپے وصول کرنے کا بجٹ رکھا تھا۔ مرکزی بینک نے معاشی نمو میں لچک کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ہنگامی خطرے کے بفر کو 6.5 فیصد تک بڑھا دیا۔