نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں قومی راجدھانی کی سات سیٹوں سمیت آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ ساتھ اڑیسہ اسمبلی کے تیسرے مرحلے میں 42 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور جمعرات کی شام 6 بجے بند ہوگیا ان سیٹوں پر ووٹنگ ہفتہ 25 مئی کو ہوگی عام انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے حکمران نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) اور اپوزیشن انڈیا گروپ کے اسٹار پرچارکوں نے اپنی اتحادی پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ عوامی جلسوں اور روڈ شوز وغیرہ کے ذریعے اپنے امیدواروں کے لیے بھرپور مہم چلائی۔منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات کے مطابق ووٹنگ کا دورانیہ ختم ہونے سے 48 گھنٹے قبل عوامی انتخابی مہم روک دی جاتی ہے۔ اس کے بعد امیدوار اور ان کے حامی ذاتی سطح پر رابطہ کر کے ووٹرز کی حمایت حاصل کر سکتے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کی مہم اپنے عروج پر ہے۔ این ڈی اے اور انڈیا اتحاد دونوں ان انتخابات میں اپنی اپنی برتری کا دعویٰ کر رہے ہیں۔