سری نگر/جموں و کشمیر کے بین الاقوامی پیرا شوٹر عامر احمد بٹ نےلیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا سے ملاقات کی جو پیرس 2024 پیرالمپکس گیمز میں پسٹل شوٹنگ مقابلہ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے جارہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے عامر احمدبٹ کو قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں اُن کی نمایاں کامیابیوں پر مبارک باد دی اور آئندہ پیرالمپکس کھیلوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔
ضلع اننت ناگ کے دمحال گاؤں سے تعلق رکھنے والا بین الاقوامی پیرا شوٹر ہندوستانی فوج میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہا ہے۔