سری نگر: فوج کی پندرہویں کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے منگل کے روز اوڑی میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے منگل کے روز اوڑی میں ایل او سی کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ کور کمانڈر نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایل او سی پر آگے والے علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گراونڈ پر تعینات آفہسرام نے آپریشنل تیاریوں اور تازہ سیکورٹی صورتحال کے متعلق کور کمانڈر کوبریف کیا۔
انہوں نے اوڑی میں گزشتہ دنوں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران دو ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔کور کمانڈر نے اس موقع پر کہا کہ فوج کی کوششوں کے نتیجے میں ہی لائن آف کنٹرول پر اس وقت امن و امان قائم ہے۔
اس سے قبل کور کمانڈر کو فوج کے سینئر آفیسران نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔کور کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔
بتادیں کہ اوڑی میں گزشتہ روز فوج اور بی ایس ایف نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران دو ملی ٹینٹ کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ۔فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی رینجرس دہشت گردوں کو اس طرف دھکیلنے کی خاطر ان کی بھر پور مدد فراہم کر رہے ہیں۔