نئی دلی۔ 27؍جون:وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی سطح پر ہندوستانی یونیورسٹیوں کی بڑھتی ہوئی شہرت کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے معیاری تعلیم اور ترقی اور اختراع کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے حکومت کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے چیف گلوبل افیئر آفیسر جناب فل باٹی کی ایکس پر ایک پوسٹ مشترک کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھا:‘‘عالمی سطح پر ہندوستان کی یونیورسٹیوں کو ترقی کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا! معیاری تعلیم کے حوالے سے ہمارے عزم کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ ہم اپنے تعلیمی اداروں کو تعاون جاری رکھیں گے اور ترقی اور اختراع کے مواقع فراہم کریں گے۔ اس سے ہمارے نوجوانوں کو بہت مدد ملے گی۔’’ اس سے پہلے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر جمہوریہ کا خطاب جامع تھا اور اس نے ترقی اور اچھی حکمرانی کا روڈ میپ پیش کیا ہے ۔ جناب مودی نے صدر جمہوریہ کے خطاب کے متن کا ایک لنک بھی شیئر کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے ’ ایکس ‘ پر پوسٹ کیا:’’ راشٹرپتی جی کا پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب جامع تھا اور انہوں نے ترقی اور اچھی حکمرانی کا روڈ میپ پیش کیا ہے ۔ اس میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی پیشرفت کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس میں مستقبل کے امکانات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے ۔ ان کے خطاب میں کچھ بڑے چیلنجوں کا بھی ذکر ہے ، جن پر ہمیں اپنے شہریوں کی زندگیوں میں معیاری تبدیلی کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا ۔ ‘‘