جموں (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے ایک مضافاتی علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران 20کے قریب افراد فوڈ پوئیزننگ کا شکار ہوئے جنہیں فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دو بچے جانبر نہ ہو سکے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع ادھم پور کے ستیالتا گاوں میں جمعے کے روز شادی کی تقریب اس وقت ماتم میں تبدیل ہو کر رہ گئی جب کھانا کھانے کے بعد 20کے قریب افراد بیمار پڑ گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ افراد کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو بچو کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت 3سالہ موہت ولد پرشوتم سنگھ اور 12سالہ سمن دیوی دختر موہن لال کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مزید دو بیماروں کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔