نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت نے ہندوستان میں شفافیت کے ساتھ حکومت چلانے کی مثال قائم کی ہے اور دس سالوں میں بدعنوانی کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا ہے۔ اس حکومت کے دور میں ٹھوس الزامات نہیں لگائے جا سکے۔
اس کا موازنہ پچھلی متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت سے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت لاکھوں کروڑوں روپے کی بدعنوانی ہوئی تھی اور بینکنگ سسٹم تباہ ہو گیا تھا۔ شاہ دارالحکومت میں صنعتی ادارہ پی ایچ ڈی سی سی آئی کے 119ویں سالانہ کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
شاہ نے کہا ‘2014 سے پہلے (مودی کی پہلی حکومت کے قیام سے پہلے) 12 لاکھ کروڑ روپے کے کرپشن کے گھوٹالے ہوئے تھے، لیکن مودی حکومت کے 10 سالوں میں ہمارے مخالفین نے بھی ہم پر کرپشن کا الزام لگایا ۔ ہم نے اس قسم کی شفاف حکومت کی مثال پیش کی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوریت میں عوام ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ حکومت کی قیادت کسے کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تقابلی مطالعہ کیے بغیر ہم درست اندازہ نہیں لگا سکتے۔
